لاہور: (ویب ڈیسک) سمارٹ فونز کی دنیا میں نیا اضافہ، سام سنگ نے منفرد اور سستا سمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کردیا۔
سام سنگ کا یہ سمارٹ فون تمام کمپنیوں کے فونز سے بالکل مختلف ہے۔ گلیکسی جے 2 پرو کو کمپنی نے انٹرنیٹ کی سہولت کے بغیر ڈیزائن کیا ہے۔ یہ فون کمپنی کی جانب سے خصوصی طور پر طالبعلموں اور بزرگ افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس نئے فون میں موبائل ڈیٹا جیسے تھری جی، ایل ٹی ای اور وائی فائی کو بلاک کردیا گیا ہے جس کا مقصد طالبعلموں کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے میں مدد دینا ہے۔
5 انچ ڈسپلے، 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر، 1.5 جی بی ریم، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور 2600 ایم اے ایچ بیٹری پر مشتمل اس سمارٹ فون پر آف لائن رہ کر تمام کام کیے جا سکتےہیں۔ کالز کی جاسکتی ہیں، ایس ایم ایس بھیجے جاسکتے ہیں، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاسکتی ہیں۔ اس کے بیک پر 8 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس فون کی قیمت 19 ہزار پاکستانی روپے ہے۔