اتنے لمبے بال۔۔!!۔۔دیکھنے والے دنگ رہ جائیں!

Last Updated On 20 April,2018 11:49 am

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی لڑکی کی ساڑھے 6 فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

یوں تو خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت ہیں لیکن تصاویر میں نظر آنے والی اس لڑکی کی حد سے زیادہ لمبی زلفوں نے تو دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے ۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی پریا چودھری نامی لڑکی دس سال سے اپنے بال بڑھا رہی ہے جبکہ اپنے بالوں کا بیحد خیال بھی رکھتی ہے ۔ بھارتی لڑکی کی ساڑھے 6 فٹ لمبی گھنی زلفوں نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے۔

کچھ خواتین اُس سے خوبصورت بالوں کا راز بھی جاننا چاہتی ہیں جبکہ پریا کا کہنا ہے کہ وہ بالوں کو کوئی بھی عام سے تیل لگا لیتی ہیں اور اسی طرح بازار سے ملنے والے کسی بھی عام سے شیمپو سے دھو لیتی ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کرتیں ، جبکہ وہ اپنے لمبے گھنے بالوں کی بنا پر عالمی ریکارڈ بنانے کی بھی خواہاں ہیں۔