ٹوکیو (نیٹ نیوز) معمر ترین خاتون نابی تاجیما جاپانی شہری تھیں اور طویل علالت کے باعث رواں سال جنوری سے ہسپتال میں داخل تھیں۔ مقامی طبی ذرائع کی جانب سے خاتون کی موت کا سبب قدرتی وجوہات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ چار اگست 1900 کو پیدا ہونیوالی نابی تاجیما کو گزشتہ برس دنیا کی معمر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز دیا گیا تھا۔
یہ اعزاز انہیں دنیا کی سابق معمر ترین امریکی خاتون وائلٹ براؤن کے 117 سال 189 دن کی عمر میں انتقال کے بعد حاصل ہوا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے تحقیقاتی گروپ کا کہنا تھا کہ ایک اور جاپانی خاتون شیو یوشیدا جن کی عمر 116 سال ہے دنیا کے معمر ترین افراد میں شمار کی جاتی ہیں۔