تھائی لینڈ کے ہاتھی بھی فٹبال جنون میں مبتلا، انسانوں کو ہرا دیا

Last Updated On 12 June,2018 02:06 pm

بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ کے ہاتھی بھی فٹبال ورلڈ کپ جنون میں مبتلا ہو گئے، تھائی دارالحکومت میں ہاتھیوں نے انسانوں کیخلاف میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔

فٹبال ورلڈ کپ کا جوش ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، انسان تو انسان جانور بھی کھیل میں پیچھے نہیں رہے۔ تھائی لینڈ میں ہاتھیوں اور انسانوں میں فٹبال میچ کا انعقاد ہوا، دلچسپ مقابلے میں ہاتھی دو ایک سے جیت گئے، تھائی دارالحکومت میں منفرد میچ جوئے کے خلاف آگاہی مہم کا حصہ تھا۔