کابل: (دنیا نیوز) جنگ زدہ ملک کے آرٹسٹ کا کینوس بھی تبدیل ہو گیا۔ ایک افغان آرٹسٹ نے بموں کے ٹکڑوں سے مجسمے بنا ڈالے۔
قندھار کے احمد ولی عسکرزئی کے فن پاروں کی نمائش جنگ، انسانیت کا ایک سیاہ پہلو کے نام سے شروع ہو گئی ہے جس میں انہوں نے آٹھ ماہ میں بموں کے ٹکڑوں سے مجسمے بنائے ہیں۔
احمد کا کہنا ہے وہ دھماکوں کے مقامات سے بموں کے ٹکڑے جمع کرتے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے وہ اپنے آرٹ سے دنیا کو جنگ کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔