جدہ میں ڈرونز کے ذریعے ملبوسات کی نمائش

Last Updated On 10 June,2018 02:30 pm

جدہ (دنیا نیوز ) نہ خوبصورت ماڈل، نہ کیٹ واک، ایسے بھی کبھی فیشن شو ہو سکتا ہے، سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک فیشن شو میں ملبوسات کے لیے ماڈلز یا خواتین کی جگہ ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

 

سعودی عرب کے شہر جدہ میں فیشن شو میں خوبرو ماڈلز کی جگہ ڈرونز نے لے لی۔ ریمپ پر ہوا میں لہراتے ملبوسات تو دکھائی دیئے لیکن ماڈلز نہیں، شو دیکھنے والوں نے اس آئیڈیا کو پسند نہیں کیا، آن کیمرہ تو نہیں لیکن کیمرے کے پیچھے لوگوں کا کہنا تھا ڈرونز کے ذریعے ملبوسات کی پیشکش پرکشش ہونے کے بجائے ڈراؤنی تھی۔

فضا میں ڈرونز کے ذریعے ادھر ادھر جھولتے ملبوسات کسی   ہارر فلم   کا سین دکھائی دیتا تھا، یوں محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی نادیدہ قوت ان کپڑوں کے ساتھ کمرے میں چکر لگا رہی ہے۔