ٹوکیو میں بین الاقوامی ' ٹوائے شو' کا آغاز

Last Updated On 09 June,2018 09:01 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھلونوں کے سالانہ بین الاقوامی میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

 رواں سال اس چار روزہ ٹوکیو ٹوائے شو میں جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے کم از کم 150 سے زائد کھلونا ساز کمپنیاں اپنی مصنوعا ت کیساتھ شرکت کر رہی ہیں جس میں کھلونے بنانے والوں سے لے کر بیچنے والے اور ان کھلونوں پر اپنی ماہرانہ رائے دینے والے شامل ہیں۔

اس دلچسپ میلے میں کم و بیش 35 ہزار سے زائد کھلونے رکھے گئے ہیں جو بڑوں اور بچوں کی تو جہ کا مر کز بن رہے ہیں۔ جدید اور روایتی کھلونوں سے لے کر تالی بجانے والا روبوٹ اور لطیفے اور گانے سنانے والے روبوٹ سمیت ہر عمر کے بچوں کے پسندیدہ کھلونے بھی یہاں موجود ہیں جس میں رواں سال ہزاروں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ٹوائے شو 10 جون تک جاری رہے گا۔