لاہور ہائیکورٹ: میانی صاحب قبرستان میں احاطوں کی رپورٹ طلب

Last Updated On 06 June,2018 03:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں آباد اور غیر آباد احاطوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے اراضی کے احاطے میں 13 گھروں کو 4 جولائی تک خالی کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید عدالت میں پیش ہوئے، ڈی سی نے عدالت میں میانی صاحب قبرستان میں سہولیات کی فراہمی کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے ڈی سی کو 16 کنال اراضی کے احاطے میں 13 گھروں کو 4 جولائی تک خالی کرنے کا حکم دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:میانی صاحب قبرستان کے احاطوں میں تعمیر تمام گھر مسمار کرنیکا حکم

جسٹس علی اکبر قریشی نے ضلعی حکومت کی جانب سے بنائی گئی ڈسپنسری کا کرایہ بڑھانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے محکمہ کو میانی صاحب قبرستان میں درخت لگانے کا بھی حکم دیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ قبرستان میں درخت لگانے اور کام کرنے والوں کے نام کی تختیاں بھی لگائی جائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آباد اور غیر احاطوں کی رپورٹ طلب کر لی۔