گلہری کی بوتل سے پانی پیتی ویڈیو وائرل

Last Updated On 09 June,2018 08:49 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) گلہریاں یوں تو کافی نٹ کھٹ اور شرارتی ہوتی ہیں لیکن ایک نوجوان سے ننھی گلہری کی پکی دوستی ہو گئی ہے جسکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پیاسی گلہری نے نوجوان کی پانی کی بوتل سے پانی پینا شروع کیا تو رکنے کا نام ہی نہ لیا بلا خوف و خطر بوتل تھام کر گٹ گٹ پانی پیتی اس ننھی گلہری کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی خوب پسند کی جا رہی ہے۔