بینائی سے محروم لڑکا سکیٹ بورڈنگ کے فن میں ماہر

Last Updated On 09 June,2018 09:33 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) بینائی سے محروم اس با ہمت امریکی نو جوان نے اپنی محرومی کو راستے کی رکاوٹ بننے نہیں دیا اور نا ممکن کو ممکن بنا تے ہو ئے سکیٹ بورڈنگ کے فن میں مہارت حاصل کر لی۔

کیلیفورنیا کے شہر Burbank سے تعلق رکھنے والے Coco نامی یہ باہمت نوجوان ایک سال سے بھی کم عمری میں بصارت کی قوت سے محروم ہوگیا تھا تاہم اس کمی کو اس نے اپنے راستے میں رکاوٹ نہ بننے دیا اور بچپن سے ہی سکیٹنگ کے شوق کی تکمیل کیلئے پریکٹس کا آغاز کر دیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ 22 سالہ کوکو نے سکیٹ بورڈ چلانے میں ایسی مہارت پالی ہے کہ اس کے حیرت انگیز کرتب دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔