لاہور(نیٹ نیوز) الاسکا کے آسما ن پر گز شتہ دنوں رنگوں کے انوکھے نظارے دیکھنے میں آئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
الاسکا کے آسمان پر گزشتہ دنوں رنگوں کے انوکھے نظارے دیکھنے میں آئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ الاسکا کی جھیل لوئس کے اوپر دکھائی دینے والی یہ قدرتی رنگین لہریں فضا میں موجود مقنا طیسی ذرات اور زمین کے گر د موجود برقی لہروں اور مختلف گیسوں کے ٹکرانے سے وجود میں آئیں جنہیں کئی علاقوں کے آسمان پر دیکھا گیا۔
رنگوں کے اس انوکھے ملاپ اور رقص کرتی لہروں کے قدرتی نظارے نے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران بلکہ خوش بھی کر دیا کیونکہ یہ منظر سال میں کبھی کبھار ہی نظر آتا ہے۔