لاہور: (روزنامہ دنیا) 60 کی دہائی میں لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالی آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کا مشہور گاؤن میڈیسن سکوائر گارڈن میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔
یہ دلکش ڈریس دو ہزار ،پانچ سو کرسٹلز سے مزین ہے جسے جین لویس اوربوب میکی نے مارلن کیلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا تھا۔ اس گاؤن کو مارلن نے 1962 میں اس وقت کے صدر جان ایف کینیڈی جونیئرکی سالگرہ کے موقع پر زیب تن کیا تھا۔ یہ دیدہ زیب لباس جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر 2016 میں فروخت کیا گیا تھا۔