نکوسیا: (روزنامہ دنیا) قبرص کے دارالحکومت نکوسیا میں واقع نکوسیا انٹرنیشنل ا یئر پورٹ پر عشروں سے ایک ہی جگہ کھڑاناکارہ ،جگہ جگہ سے ٹوٹا ،دھول مٹی میں اٹا اورنا قابل پرواز جہاز پچھلے کئی برسوں کی بیتی داستان سنا رہا ہے۔
ایئر پورٹ کی زنگ آلود عمارت اور جگہ جگہ خاردار تاروں سے جنگی مناظر عیاں ہیں۔ تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ایئر پورٹ پر بیتے واقعات کا علم ہوتا ہے۔ 1974 کے فسادات کے دوران یونانی اور ترک افواج کے درمیان خوفناک فضائی حملوں کے تبادلے یہیں سے ہوا کرتے تھے ۔آج اس ایئرپورٹ پر سورج کی تپش برداشت کرتا ناکارہ اور ٹوٹی پھوٹی حالت میں کھڑا جہاز پچھلے کئی برسوں کے بیتے لمحات کی عکاسی کر رہاہے۔