لاہور(نیٹ نیوز) نیویارک میں سالانہ ٹوائلٹ پیپر ویڈنگ ڈریس مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹشو پیپر سے بنے عروسی لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
امریکی شہر نیویارک میں منعقد کئے جانے والے اس سالانہ ٹوائلٹ پیپر ویڈنگ ڈریس مقابلے میں دس ماہر ڈیزائنرز نے حصہ لیا اور ٹوائلٹ ٹشو پیپر سے تیار کردہ دیدہ زیب اور خوبصورت عروسی لباس پیش کئے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانے والے اس مقابلے میں جہاں ٹشو پیپر سے بنے عروسی لباس زیب تن کئے ریمپ پر واک کرتی ماڈلز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، وہیں ورجینیا سے تعلق رکھنے والے رونالڈو کروز نامی ڈیزائنر نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔