بھارت: (دنیا نیوز) بارش کی دیوی کو خوش کرنے کے لیے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مینڈک کی شادی، تقریب میں خاتون وزیر نے بھی شرکت کی۔
باتیں جدید دنیا کی اور عوام توہمات کے شکنجے میں، دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی لیکن بھارت میں آج بھی توہم پرستی کا راج ہے۔ مدھیہ پردیش میں بارش کی دیوی کو خوش کرنے کے لیے شہریوں نے مینڈک کی شادی رچا لی۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر "لالیتا یادیو" نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
مودی کے توہم پرست دیس میں مینڈکوں کی بارات خوب دھوم دھام سے نکالی گئی۔ خواتین ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتی رہیں۔