بیلجیئم میں تازہ سبزیوں کیلئے چھت پر کھیت قائم

Last Updated On 05 July,2018 12:08 pm

برسلز (دنیا نیوز ) بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک سپر سٹور کا دلچسپ اقدام، کسٹمرز کو تازہ سبزیاں دینے کے لئے عمارت کی چھت پر کھیت بنا دیا۔

سٹور انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے   اربن فارم   کے نام سے عمارت کی چھت پر کھیت بنایا ہے، اس میں سبزیاں کیمیائی کھاد اور زہریلی ادویات کے بغیر اگائی جاتی ہیں۔

ان کے اس اقدام کا مقصد شہروں میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے پودے اگانا ہے۔ اس کا سٹور کو یہ فائدہ ہے کہ اس کا ٹرانسپورٹ کا خرچ کم ہو گیا ہے اور تازہ سبزیاں کم قیمت پر فروخت کی جا سکتی ہیں۔