اسلام آباد (دنیا نیوز ) سونے کی کاریں صرف مشرق وسطیٰ کے شاہی خاندان والے ہی نہیں بلکہ پاکستانی بھی خرید سکتے ہیں، اسلام آباد کے ایک ریئل سٹیٹ ڈویلپر نے اٹھارہ قیراط سونے سے بنی کار درآمد کی ہے جس کی قیمت اٹھارہ کروڑ روپے ہے۔
پنجابی کہاوت ہے شوق کا کوئی مُل نہیں، یعنی شوق ہو تو قیمت کی کیا پرواہ، اس کہاوت کو سچ کیا اسلام آباد کے ایک ریئل اسٹیٹ ڈویلپر کنور معیز خان نے، انہوں نے سپورٹس کار لیمبرگینی درآمد کی ہے جو اٹھارہ قیراط سونے سے بنی ہے۔
گاڑی کی قیمت آٹھ کروڑ روپے ہے اور اس پر دس کروڑ روپے ڈیوٹی ادا کی ہے، اب اسلام آباد باسی سڑکوں پر سونے کی اس گاڑی کو دوڑتا دیکھ سکیں گے۔