مچھلیاں پانی میں تیرنے کے بعد آسمان پر اُڑنے بھی لگیں

Last Updated On 01 September,2018 11:11 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آپ نے سمندر ، جھیل اور تالاب کے پانی میں مچھلیوں کو تیرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن امریکہ میں تو مچھلیاں آسمان پر اُڑنے لگی ہیں۔

یہ منظر امریکی ریاست یوٹا میں دیکھے گئے جہاں سینکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر جہاز سے ڈھیروں مچھلیاں نیچے جھیل میں گر رہی تھیں اور یوں آسمان پر اُڑتی مچھلیوں کو دیکھ کر لوگ حیران ہو رہے تھے ۔یوٹا وائلڈ لائف انتظامیہ کے مطابق یہ مچھلیوں کو منتقل کرنے کا سب سے تیز اور محفوظ طریقہ ہے جس کے تحت مچھلیاں نہ صرف جلد جھیل میں منتقل ہو جاتی ہیں بلکہ اس سے مچھلیاں مرنے سے بھی بچ جاتی ہیں۔