کوپن ہیگن (دنیا نیوز ) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون اور ڈنمارک کے وزیراعظم لارس لوک راسموسین کوپن ہیگن کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے رہے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
فرانس کے صدر میکرون ان دنوں ڈنمارک کے سرکاری دورے پر ہیں، وزیر اعظم راسموسین کو خود بھی سائیکل چلانے کا شوق ہے اور وہ اپنے مہمانوں کو بھی سائیکل کی سواری کی دعوت دیتے ہیں۔
سائیکل سواری کے دوران صدر میکرون نے اپنے میزبان کو بتایا کی مشہور سائیکل ریس ٹور ڈی فرانس جلد ہی کوپن ہیگن سے شروع ہو گی۔ صدر میکرون نے وزیراعظم راسموسین کو ییلو جرسی پیش کی جو اس سائیکل سوار کو پیش کی جاتی ہے جو ریس کی ایک سٹیج جیت جاتا ہے۔