فرانس: معدومی کے خطرے سے دوچار مگر مچھ کے 20 بچوں کی پیدائش

Last Updated On 29 August,2018 02:26 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں معدومی کے شدید خطرے سے دوچار افریقی نسل کے مگر مچھ کے 20 بچے پیدا ہوئے،انہیں بونا مگرمچھ بھی کہا جاتا ہے۔

جنوبی فرانس کے شہر رویان کے پلینیٹ ایگزوٹیکا زولوجیکل اینڈ بوٹانیکل گارڈ میں مگرمچھ کے 20 بچے پیدا ہوئے، ویسٹ افریقہ ڈوارف کہلائے جانے والے مگرمچھ کے بچے 85 سے 105 دن میں انڈوں سے نکل آتے ہیں، انکو ڈوارف اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ڈیڑھ میٹر تک لمبے ہو سکتے ہیں اور وزن 20 سے 30 کلوگرام اور اوسط عمر 75 سال ہے۔

جنگلی حیات کے تحفظ کی عالمی تنظیم آئی یو سی این انہیں معدومی کے شدید خطرے سے دوچار نسل قرار دے چکی ہے۔