لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں دنیا کے سب سے بڑے کنول کے پتوں کو دیکھنے اور ان پر سوار ہو کر لطف اندوز ہونے شائقین کی ایک بڑی تعداد چین کے صوبے یونان پہنچ گئی۔
چین کے صوبے یونان میں پانی پر تیرتے دنیا کے سب بڑے کنول کے پتے جہاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں وہیں چینی خواتین نے ان دیوہیکل کنول کے پتوں پر کھڑے ہو کر رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر دیا بلکہ لوگ لطف اندوز بھی خوب ہوئے۔ کنول کے ان پتوں کا سائز تین میٹر قطر کے برابر ہے جنہیں دنیا کے سب سے بڑے کنول کے پتے کہا جاتا ہے ۔