لاہور(نیٹ نیوز ) امریکی گھڑی ساز کمپنی ''جیکب اینڈ کو'' نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑی ''ایسٹرونومیا سکائی'' تخلیق کی ہے جس کی قیمت صرف 538,000 پاؤنڈ یعنی پاکستانی 84179587.29 روپے ہے۔
کمپنی کیلئے کام کرنیوالے واچ میکر لیوکا سوپرانا کا کہنا ہے کہ کمپنی کی تیار کردہ اس گھڑی میں پلاٹینیم اور ٹائٹینئم کا استعمال کیا گیا ہے ۔خاص مٹیریلز کی بدولت گھڑی کے ایک حصے میں وقت دیکھنے کیلئے ڈائل بنانا ممکن ہوا ہے تو دوسرے حصے میں دن اور رات کے بدلتے اوقات کا تعین کرنے کیلئے زمین اور ہیرے سے چاند کی عکاسی کی گئی ہے۔
اس گھڑی کے ایک پیس کو بنانے کیلئے ایک مہینے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ گھڑی کی حرکت کو ستاروں سے مشابہہ بنایا گیا ہے ۔لندن میں منعقد کی گئی نمائش میں اس گھڑی کیساتھ اس کا ایک سستا ورژن ایسترونومیا سولر بھی پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 220,000 پاؤنڈ ہے۔
دنیا میں ایسی صرف 101 گھڑیاں موجود ہیں۔ اس ماڈل میں اٹھارہ قیراط سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔