بیونس آئرس (دنیا نیوز ) ارجنٹائن کے ساحل پر پھنسی اورکا وہیل کے گروپ کو واپس سمندر میں دھکیل دیا گیا، ریسکیو مشن ایک دن سے زائد جاری رہا جس میں بحریہ، محکمہ سمندری حیات کے اہلکاروں اور عام لوگوں نے حصہ لیا،۔
حکام کے مطابق وہیل تین مقامات پر ساحل پر آ کر پھنس گئیں۔ ان کا کہنا ہے اونچی لہروں کے باعث وہیل ساحل پر آ گئیں، انہیں واپس بھیجنے کے لئے کرین کی مدد لینا پڑی۔
اورکا وہیل کی لمبائی انیس فٹ تک اور وزن ساڑھے تین ہزار کلوگرام تک ہو سکتا ہے، انہیں کلر وہیل بھی کہا جاتا ہے۔