جکارتہ: (روزنامہ دنیا) انڈونیشیا کے ایک سول افسر نے اپنی سابقہ بیوی کو عدالت کے حکم پر ہرجانے کیلئے 10 ہزار ڈالر تو ادا کر دیئے تاہم اتنی بڑی رقم سکوں کی صورت میں ملنے پر بیوی انتہائی پریشان ہو گئی.
انڈونیشیا کی عدالت نے مذکورہ سول افسر ڈووی سوسیلارٹو کو اس کی سابقہ بیوی ہرمی ستیوواتی کو بطور ہرجانہ 10ہزار 500 ڈالر دینے کا حکم دیا تو اس نے رقم یا چیک دینے کے بجائے 10ہزار 500 ڈالر کے سکے اسے دے ڈالے۔ افسر کے وکیل کے مطابق ڈووی سوسیلارٹو عدالت میں پیش ہوئے تو وہ عدالت کے حکم پر اپنی بیوی کو دینے کے لیے 10500ڈالر کے سکے لے کر آئے جن کا وزن 890 کلو تھا۔ اس موقع پر اتنے سارے سکے گننے سے ڈووی سوسیلارٹو کی سابقہ بیوی کے وکیل نے انکار کردیا جس پر دونوں فریقین کے وکلا کی آپس میں تکرار ہو گئی۔