لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو دنیا بھر میں آئس کریم کھانے کے شوقین افراد کے لئے نت نئی اور مزیدار آئس کریم مناسب قیمت میں بیچی جاتی ہیں۔
تاہم افریقہ میں ایک ایسی آئس کریم بھی ہے جسکی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ جی ہاں تنزانیہ کے پہاڑی سلسلے پر واقع ٹوئن آئسکریم نامی پارلر میں فروخت ہونیوالی آئسکریم کو خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ یہاں ایک آئسکریم کی قیمت 60ہزار امریکی ڈالر تقریباً 73لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ اس آئس کریم کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی تیاری میں افریقہ کے سب سے اونچے پہاڑ کیلی منجارو کی چوٹی سے حاصل کر دہ برف کا استعمال کیا جاتا ہے۔