بارسلونا: (دنیا نیوز) سپین میں ٹماٹروں کی عالمی جنگ آج شروع ہونے والی ہے، ایک لاکھ ساٹھ ہزار کلو ٹماٹر ٹرکوں میں بھر کے ہسپانوی شہر ولینشیا کے قریب دو قصبوں میں پہنچا دیے گئے.
لاٹوماٹینیا کے نام سے مشہور میلے میں دنیا بھر سے 20 ہزار سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے، ٹماٹری جنگ کے لیے دو ہسپانوی قصبوں "لالوسا اوربنول" میں خاص انتظام کیے گئے ہیں۔ اس منفرد جنگ کا آغاز فائر کریکر سگنل سے کیا جاتا ہے، میلے میں حصہ لینے والے ہر شخص کو 70 ٹماٹر ملیں گے جس سے وہ دوسروں پر حملہ آور ہو سکے گا۔