لاہور: (روزنامہ دنیا) انڈونیشیا میں انوکھی سالانہ گائے ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں مٹی اور کیچڑ سے بنے ٹریک پر تیزی سے دوڑتی گائیں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
اس ریس میں مقامی کسانوں نے اپنی گائے کے ہمراہ حصہ لیا اور خوب دوڑ لگائی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونیوالی اس ریس میں شرکا نے اپنی دو گائیں ایکساتھ باندھیں اور پھر مٹی اور کیچڑ سے اٹے راستے پربھرپور انداز میں دوڑ لگائی اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے انہیں تیز رفتاری سے دوڑنے پراُکساتے نظر آئے۔
منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں مقامی افراد سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اور ایک دوسرے کے آگے پیچھے بھاگتی گائے ریس کو خوب انجوائے کیا جبکہ وہاں موجود افراد تصاویر اور ویڈیوزبنا کر سوشل میڈیاپر اپ لوڈکرتے رہے۔