میکسیکو (دنیا نیوز ) میکسیکو کے سی کھانے کے شوقین افراد نے ستر میٹر لمبا مقامی ''ٹورٹا'' سینڈوچ بنا کر لاطینی امریکا کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
میکسیکو کا پسندیدہ سینڈوچ ٹورٹا ڈبل روٹی، سلاد، پیاز، ٹماٹر اور ساٹھ اشیا سے بنایا گیا ہے جو سائز میں عام سینڈوچ سے بڑا ہے۔
میکسیکو والوں نے سینڈوچ بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، میکسیکو سٹی میں سیکڑوں لوگوں نے ستر میٹر طویل ٹورٹا پکایا۔ اس ریکارڈ بنانے کی کوشش کا مقصد ٹورٹا کی اہمیت ابھارنا ہے کیونکہ برگر اور فاسٹ فوڈ برانڈز کی وجہ سے اس کی فروخت کم ہو گئی ہے۔