جاپان میں ریلوے پلیٹ فارم پر شاندار ریستوران کھول دیا گیا

Last Updated On 30 August,2018 05:15 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں ریلوے پلیٹ فارم پر شاندار ریستوران کھول دیا گیا، جہاں جاپان کی خاص ڈش گے اوزا پیش کی جاتی ہے۔

جاپان کا ریلوے پلیٹ فارم ریستوران خاص طور پر روزانہ آنے جانے والے مسافروں کے لیے بنایا گیا ہے۔ لیکن اگر عام لوگوں نے بھی اس ریستوران کے مزے لینے ہیں تو اس کے لیے ان کو ٹرین کا ٹکٹ لینا ہوگا۔ یہاں آنے والوں کو خاص جاپانی ڈش "گے اوزا" کِھلائی جاتی ہے۔ لوگ اس منفرد ریستوران کے لذیذ کھانوں کا لطف اٹھاتے ہیں اور خوش ہو کر جاتے ہیں۔