جاپان میں "جونگ داری" طوفان نے تباہی مچا دی

Last Updated On 29 July,2018 10:32 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں طوفان نے تباہی مچا دی، ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش نے زندگی مفلوج کر دی۔

جاپان میں "جونگ داری" طوفان کی تباہ کاریاں جاری، مختلف واقعات میں 24 افراد زخمی ہو گئے۔ طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی مفلوج اور بجلی کی ترسیل کا نظام معطل ہوگیا۔ ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔