ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپان میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی جبکہ 92 افراد لاپتہ ہیں۔
جاپان کے جنوب اور جنوب مغربی حصوں میں جمعرات سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیروشیما میں ہوئیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جزائر کیوشو اور شیکوکو میں آج بھی بارش ہو رہی ہے۔ حکام نے 16 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 1850 افراد تاحال مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے سڑکوں پر کشتیاں چلائی جا رہی ہیں۔