لاہور: (دنیا نیوز) میاں شہباز شریف نے بارش کے بعد لاہور شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے معاملات کے حل کیلئے تیاری کرنا پڑتی ہے، ایسا کس نے کرنا تھا اور کیسے کرنا تھا؟ ان سے سے پوچھیں۔
سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھے حکومت چھوڑے ہوئے ایک ماہ ہو گیا، میں ذمہ دار کیوں؟ بارشوں کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کرنا پڑتی ہے، مشینری متحرک کر کے نالے صاف کرنا ہوتے ہیں، ایسا کس نے کرنا تھا اور کیسے کرنا تھا؟ ان سے سے پوچھیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرے دور میں انتظامی مشینری ایسی صورتحال سے نمٹتی نظر آتی تھی، پانی کے نکاس کا پہلے سے بندوبست کر کے رکھتے تھے، چوکوں اور چوراہوں پر ہم جوابدہ ہوتے تھے، 24 گھنٹے میں انتظامی مشینری کہاں رہی، کوئی پوچھنے والا ہے؟
سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذمہ داری لینی پڑتی ہے، جوابدہ ہونا پڑتا ہے، لوگ اس صورتحال مجھے کیوں یاد کرتے ہیں، ان سے پوچھیں۔