لاہور: (دنیا نیوز) مون سون کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی، شہر کا کوئی والی وارث نہیں، سڑکیں اور گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئیں جبکہ رابطے منقطع ہوگئے، لوگ گھر وں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ 177ملی میٹر بارش ریکارڈ نے انتظامیہ کی کارگردگی کا پول کھول دیا۔
مون سون کے بادلوں نے لاہور کی ترقی کو پانی پانی کر دیا، بارش سے پورا شہر لاک ڈاؤن ہوگیا، انڈر پاسز سوئمنگ پول میں تبدیل ہوگئے۔ کوئی علاقہ ایسا نہیں جو ندی نالوں کا منظر پیش نہ کر رہا ہو، شہر میں اہم سڑکیں بھی پانی میں ڈوبی ہیں۔ جگہ جگہ کھڑا پانی انتظامیہ کو منہ چڑا رہا ہے، کوئی پانی نکالنے والا نہیں، واسا کا عملہ بھی غائب ہے جس سے شہری خوار ہو رہے ہیں۔ بارش نے ریلوے کا پہہ جام کر دیا ہے، ریلوے ٹریک ندی نالوں کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافر دربدر ہیں۔
طوفانی بارش کے باعث پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا، لوگ محصور ہو کر رہ گئے، لاہور ہائیکورٹ میں بارش کا پانی جمع ہونے سے وکلا اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جی پی او کے قریب سڑک میں شگاف پڑ گیا، گہرے شگاف میں پانی تیزی سے گرنے لگا ہے جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔
بارش کے باعث شہر میں بجلی غائب ہوگئی، 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔
Have had to cancel today s Workers Convention in Kasur due to incessant rain. It will be rescheduled at some other date. Please stay safe wherever you are and I hope that the caretaker administration is taking care of you in such torrential rains. God bless you all!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 3, 2018