لاہور میں کالی گھٹاؤں کا راج، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

Last Updated On 29 June,2018 06:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سرمئی بادلوں نے آسمان پر ڈیرے ڈال لئے، شہر کے مخلتف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ٹھنڈی ہوا چلنے سے گرمی اڑن چھو ہوگئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات بھر سے جاری ہے۔ ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، دھرمپورہ، مغل پورہ، ماڈل ٹاؤن میں موسلادھا بارش کے بعد گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، اہم شاہراؤں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فیصل آباد بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، صبح سے ہی کالی گھٹائیں برس رہی ہیں جس سے ہر طرف جھل تھل ہوگیا ہے۔ شہریون نے موسم کے مزے لینے کیلئے پارکوں اور چٹ پٹی اشئیا کے ٹھیلوں کا رخ کر لیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے آج کراچی اور حیدرآباد میں بادل پھر برسیں گے، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی مختلف مقامات پر بارش دن بھر جاری رہے گی۔