ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپان میں طوفانی بارشوں کے بعد طوفانی گرمی، شدید گرم موسم نے چودہ افراد کی جان لے لی، گزشتہ ہفتے بارشوں اور سیلاب سے دو سو افراد لقمہ اجل بنے۔
جاپان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو گرمی کی لہر نے لپیٹ میں لے لیا، تین روز میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ٹوکیو میں درجہ حرارت چونتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مغربی جاپان جہاں گزشتہ ہفتے طوفانی بارشیں ہوئیں، وہاں بھی درجہ حرارت بھی بڑھ گیا، ریسکیو اہلکار بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد بحالی کا کام کر رہے ہیں۔