لاہور(نیٹ نیوز) شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنیوالے اس نوجوان کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے اس خاص دن کیلئے بلند وبالا مقام منتخب کیا اورسینکڑوں فٹ بلندی پر محبوبہ کو لیکر پہنچ گیا۔
جی ہاں، خطروں کے کھلاڑی پیبلو کیبریرا نامی نوجوان نے گوئٹے مالا کے 330 فٹ بلند پہاڑ کا انتخاب کیا اور محبوبہ کو انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی آفربھی کردی جس پر ماریا مارسیڈیس نے حیرت و خوشی کے ملے جلے تاثرات کیساتھ ہاں کردی۔