جارج بش کا مشیل اوباما کو ٹافی کا تحفہ

Last Updated On 02 September,2018 12:29 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکا کے سابق جارج ڈبلیو بش نے سینیٹر جان مکین کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران مشیل اوباما کو ٹافی دی، فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فوٹیج میں صدر بش منہ چلاتے دکھائی دیتے ہیں، کچھ دیر بعد ان کی اہلیہ لارا نے انہیں ایک ٹافی تھمائی جو انہوں نے سابق خاتون اول میشل کو دے دی۔

انہوں نے سابق صدر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ گفتگو کرتی رہیں جبکہ ان کے شوہر سابق صدر اوباما کچھ پڑھتے رہے۔