روس:ملٹری بینڈز فیسٹیول کی شاندار پرفارمنس

Last Updated On 03 September,2018 01:21 pm

ماسکو (دنیا نیوز ) روس میں ہونے والے ملٹری بینڈز فیسٹول کے آخری روز ڈچ اور میکسیکو کے بینڈز کی شانداز پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

ماسکو کی سڑکوں پر بین الاقوامی ملٹری بینڈز کے مقابلے ہوئے، ملٹری بینڈز فیسٹیول کے آخری روز ڈچ بینڈز نے سائیکلنگ کرتے ہوئے فوجی دھنیں بجائیں۔

انہوں نے ڈرمزاور براس بجا کر پرفارمنس دی۔ میکسیکو کے ملٹری بینڈ نے بھی اپنے مخصوص انداز میں لاطینی دھنیں بکھیریں جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔