آنکھوں کی نعمت کھونے والی لڑکی ہمت ہارنے کی بجائے مصورہ بن گئی

Last Updated On 04 September,2018 10:57 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) حادثے میں آنکھوں کی روشنی کھونے والی نیویارک کی ایمیلی اگاسیا نے بینائی سے محرومی کے بعد اپنے احساسات کو رنگوں کی زبان دیدی۔

ایمیلی نابینا افراد کو اپنی تخلیق کے ذریعے رہنمائی بھی فراہم کرتی ہیں، کہتے ہیں کہ مصوری جذبات کو کینوس پر اتارنے کا نام ہے اس مثال کو ایمیلی نے سچ کر دکھایا۔نیویارک کی ایملی اگاسیا کی بینائی حادثے میں ضائع ہوئی تو اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے احساسات رنگوں کے ذریعے دوسروں تک پہنچائے گی۔

اس نابینا مصورہ کا کہنا ہے کہ میں آرٹ تخلیق کرنا چاہتی ہوں جو کچھ محسوس کرتی ہوں اسے بنانا چاہتی ہوں جس طرح دوسرے لوگوں کو محسوس ہوتا ہے کہ انہیں ورزش کرنی چاہیے اسی طرح میری بھی سوچ ہے کہ آرٹ تخلیق کروں۔ ایمیلی اگاسیا نے کہا مجھے یہاں لوگوں کے آنے پر بہت خوشی ہوتی ہے میں اپنے تجربات اور ناظرین سے گفتگو کرکے بہت کچھ سیکھتی ہوں۔