مالدیپ میں 5 جوڑے پل پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Last Updated On 04 September,2018 11:37 am

مالدیپ (دنیا نیوز ) چین اور مالدیپ کی دوستی کا خوبصورت مظہر ایک پُل قرار پایا جہاں 5 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

چین نے " بیلٹ اینڈ روڈ" پراجیکٹ کے تحت مالدیپ کے دو جزیروں کے درمیان ایک پُل تعمیر کیا۔ اس سے پہلے کہ وہاں ٹریفک رواں دواں ہو، مالدیپ کے 5 جوڑوں کی شادی کی تقریب پل پر ہی انجام پائی۔

پل کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا جہاں جوڑے مالدیپ کے روایتی انداز میں تیار ہو کر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔