واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ کی ایک خاتون کو خیال آیا کہ کیوں نہ آدم خور ( زومبی)، خونخوار اور پراسرار گڑیائیں بناکر آن لائن فروخت کی جائیں جس پر انہوں نے عمل درآمد شروع کردیا، اب ان کا یہ کاروبار چل پڑا ہے اور وہ ایک گڑیا کو سات لاکھ روپے تک میں فروخت کررہی ہیں۔
ان کی کمپنی کا نام ’’ٹوسٹڈ بین سٹاک ‘‘ہے ۔بین شینین نامی خاتون نے چھ سال قبل ایک ایسی ہی ہولناک گڑیا بناکر اپنی دوست کو تحفے میں دی تھی۔ اس کے بعد وہ ڈریکولا ، آدم خور، خوفناک اور پراسرار گڑیا بناکر کامیابی سے فروخت کررہی ہیں جنکی قیمت 5 سے 7 لاکھ روپے تک ہے ۔
ہر گڑیا کو بنانے میں انہیں 20 سے 30 گھنٹے لگتے ہیں اور اب تک وہ 600 کے قریب گڑیا بنا چکی ہیں جو ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوتی ہیں ،
وہ کہتی ہیں کہ نوکیلے دانتوں والی ڈریکولا گڑیا سب سے زیادہ مقبول ہے اور لوگ انہیں شوق سے خرید کر اپنے بچوں کو دیتے ہیں لیکن بغور دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر گڑیا پر ایک حقیقی بچے کا گمان ہوتا ہے اور اسی مہارت کی وجہ سے لوگ ان سے رابطہ کررہے ہیں۔