بجلی کی بجائے پیڈل سے چلنے والی واشنگ مشین تیار

Last Updated On 12 September,2018 09:38 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے اب اس انوکھی واشنگ مشین کو ہی دیکھ لیں جسے ہوم انجینئرنگ کی بدولت اس مہارت سے تیار کیا گیا ہے جسے بجلی کی ضرورت ہی نہیں۔

اس منفرد مشین کو چلانے کے لئے بجلی کی نہیں بلکہ محض پیڈل چلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سائیکل کی طرز پر بنے پیڈلز جب تک گھماتے جائینگے اس وقت تک یہ واشنگ مشین بھی اپنا کام جاری رکھے گی اور ساتھ ساتھ کپڑے بھی دھلتے جائیں گے۔ اس برطانوی شخص نے اپنی ذہانت کی بدولت یہ انوکھی مشین تیار کی ہے جسکا مقصد کام اور ایکسر سائز ساتھ ساتھ ہے۔