کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی اہل خانہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر میں مداحوں کی توجہ کا مرکز ’جوتے‘ رہے۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے حال ہی میں سرکاری ویب سائٹ کے لیے اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک گروپ فوٹو کھنچوائی، لیکن ان کے محکمے نے نہ جانے کیوں اس تصویر میں ان کا ایک جوتا فوٹو شاپ کردیا اور وہ بھی اس بھونڈے انداز میں کہ سوشل میڈیا پر اسے خوب مذاق کا نشانہ بنایا گیا، جس پر وزیراعظم کو وضاحت پیش کرنی پڑگئی۔
حکومتی ویب سائٹ کے لیے لی گئی تصویر میں وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو آرام دہ انداز میں اپنی اہلیہ اور دو بچیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھایا گیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے دائیں پاؤں میں فوٹو شاپ کرکے فٹ کیا گیا سفید جوتا نہ بچ پایا، جو دراصل بائیں پاؤں کا جوتا تھا۔
بس پھر کیا تھا، لوگوں کی جانب سے تنقید اور تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے لکھا، ہمارے وزیراعظم نے سرکاری ویب سائٹ کے لیے سفید جوتے اپنے پاؤں میں فوٹوشاپ کیے، ہمارے ٹیکس ڈالرز سخت کام کر رہے ہیں۔
#auspol story of 2019: our latest PM (ScoMo) had nice white shoes photoshopped onto his feet for his official https://t.co/eXNtcX7xTa site?! Yup. Regular bloke. Our tax dollars hard at work. #shoegate pic.twitter.com/kA0gG0yy9L
— Luke (@lukerhn) January 8, 2019
بعدازاں وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنے جوتوں کی اصل تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ میں ہلکے پھلکے انداز میں لکھا، اپنے محکمے کے نام میرا پیغام: میں نے جوتوں کی چمک بڑھانے کے لیے نہیں کہا تھا، لیکن اگر آپ کو فوٹوشاپ کرنا ہی ہے تو براہ مہربانی میرے پاؤں کے بالوں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں، پاؤں پر نہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے جوتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا، جب بھی میں سوٹ کے علاوہ کچھ پہنتا ہوں تو یہ میرا انتخاب ہوتے ہیں۔
Message to my Department (PM&C): I didn’t ask for the shoeshine, but if you must Photoshop, please focus on the hair (lack thereof), not the feet!
— Scott Morrison (@ScottMorrisonMP) January 8, 2019
Here they are in all their glory - my footwear of choice whenever I can get out of a suit. pic.twitter.com/hKKUstnArq
بعدازاں آج صبح ویب سائٹ سے مذکورہ تصویر کو ہٹا کر اس کی جگہ اصل تصویر لگادی گئی۔
وزیراعظم آفس نے فوٹوشاپ شدہ تصویر لگائے جانے کو غلطی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ گرافک ڈیزائن ٹیم کے ایک رکن نے کیا تھا، جو وزیراعظم کے کرسمس کارڈ کے ڈیزائن کے ایک آپشن کے طور پر کیا گیا۔ تاہم ترجمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مذکورہ گرافک ڈیزائنر نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔