جاپانی ارب پتی نے ٹوئٹر پر اعزاز پانے کیلئے کروڑوں بانٹ دئیے

Last Updated On 08 January,2019 08:14 pm

ٹوکیو:‌(روزنامہ دنیا) کیا آپ اپنے ٹویٹ پر ریکارڈ ری ٹویٹس چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو لوگوں میں پیسے تقسیم کرنے کا اعلان کردیں۔ایک جاپانی ارب پتی نے کچھ ایسا ہی کیا اور ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے زیادہ ریٹویٹ ہونے والے ٹویٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یوساکو مائیزوا نامی ارب پتی نے 5 جنوری کو یہٹویٹ کیا تھا جو کہ اب تک 51 لاکھ کے قریب ریٹویٹ ہوچکا ہے ۔اور اس طرح انہوں نے 2017 میں چکن نگٹس مفت حاصل کرنے والے نوجوان کارٹر ولکرسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔جاپانی ارب پتی نے لوگوں کو اپنا ٹویٹ شیئر کرنے کیلئے لالچ دیا۔جاپانی آن لائن فیشن برانڈ زوزو کے بانی نے 10 کروڑ ین (لگ بھگ 13 کروڑ پاکستانی روپے ) ان سو افراد میں تقسیم کرنے کا وعدہ کیا جو ان کے ٹویٹ کو شیئر کریں گے ۔انہوں نے جاپانی زبان میں لکھا   آپ سب اس میں حصہ لے سکتے ہیں اور انعام کیلئے آپ کو مجھے فالو اور اسٹویٹ کو ریٹویٹکرنا ہوگا۔ یوساکو مائیزوا کے ذاتی اثاثے 3 ارب ڈالرز کے قریب ہیں اور وہ سپیس ایکس کے چاند کی جانب سفر کرنیوالے پہلے مسافر بھی ہوں ۔