سری نگر: (روزنامہ دنیا) مقبوضہ کشمیر میں ایک ایسی خاتون بھی ہیں جنہوں نے پیدائش سے اب تک ایک بار بھی جوتا نہیں پہنا حالانکہ اس کے دونوں پیر بالکل سلامت ہیں مگر بہت زیادہ سوجن کے باعث وہ ہاتھی کے پاؤں جتنے پھیل چکے ہیں۔
21 سالہ خاتون توحیدہ جان کے مطابق یہ عارضہ پیدائش سے ہی انہیں لاحق ہے جو کہ عام طور پر ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ گھر تک ہی محدود رہتی ہیں۔ انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ بچپن سے ہی میں کبھی جوتا یا سینڈل نہیں پہن سکی، مجھے ہمیشہ سے فینسی شوز کا شوق تھا مگر اتنی خوش قسمت نہیں تھی کہ انہیں پہن سکتی۔
توحیدہ کئی بار سرجری کے عمل سے گزر چکی ہیں جس کے دوران شملہ کے ایک ہسپتال میں ان کے پیروں کی 8 انگلیاں کاٹ دی گئیں مگر اب تک بیماری کا علاج نہیں ہو سکا۔