کیلیفورنیا: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں جانوروں کے سمگلر اور شکاری بہت چالاکی سے کام کرتے ہیں اور ان پر نظر رکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے اس کے حل کے طور پر ذہانت سے بھرپور ایک کیمرہ تیار کیا ہے جس سے جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہوسکے گا۔
چپ پر مشتمل یہ کیمرہ مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے جنگلی حیات کے دشمنوں کی شناخت کرتا ہے۔ اس سسٹم کو ٹریل گارڈ کا نام دیا گیا ہے جسے افریقہ کے جنگلی تحفظ والے علاقوں میں نصب کیا گیا ہے۔
اس کا اولین ورژن کسی حرکت کو نوٹ کر کے جنگلی حیات کے چوکی دار یا گیم وارڈن کو اطلاع دیتا تھا لیکن اس میں بعض خامیاں تھیں کیونکہ کسی شکاری کو تلاش کرنے کیلئے کسی ماہر کو پوری ویڈیو دیکھنے کی ضرورت پیش آتی تھی اور کبھی مجرم کوئی معصوم جانور بھی ہوتا تھا۔ اس کے بعد ڈرون کا استعمال بھی کیا گیا لیکن اس میں بھی یہی مسئلہ درپیش تھا۔