گورنر ہاوس کراچی میں بائیک شو، صدر مملکت عارف علوی کی بھی شرکت

Last Updated On 06 January,2019 01:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بائیک کے دیوانوں کے لئےگورنر ہاوس کراچی میں بائیک شو سجایا گیا، جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں سمیت غیر نصابی سرگرمیاں صحت کیلئے مفید ثابت ہوتی ہیں۔

صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کراچی گورنر ہاوس میں بائیکس شو کا میلہ سجا، لاکھوں روپے مالیت کی چمچماتی اور سٹائلش 75 موٹر سائیکلیں شو میں پیش کی گئیں۔

بائیک شو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ کی دعوت پر گورنر ہاوس چلے آئے، بولے ہفتے میں ایک دن کھیلوں سمیت اس طرح کی سرگرمیاں صحت کے لئے مفید ثابت ہوتی ہیں۔

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کراچی والوں کو خوشخبری دی کہ گورنر ہاؤس میں تین روزہ ادب فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ بائیکس شو میں شریک بائیکرز نے وفاقی حکومت سے آئِندہ بھی کراچی میں اس طرح کے ایونٹ بڑے پیمانے پر کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔