کراچی: لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

Last Updated On 05 January,2019 01:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیو کراچی کے علاقے گودھراں میں لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھائی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

گودھراں کی ٹمبر مارکیٹ میں لکڑی کے گودام میں رات گئے آگ لگ گئی، اطلاع پر فائر بریگیڈ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور 2 واٹر باوزر آگ بجانے میں مصروف رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پانی کی قلت کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا رہا، آگ کی شدت کے باعث گودام کی چھت اور دیواریں گر گئیں۔ دوسری جانب واٹر بورڈ کے نیپا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر کے فائر ٹینڈررز کو فوری پانی کی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔