کراچی: (دنیا نیوز) خرم شیر زمان کا کہنا ہے منی لانڈرنگ کیس میں شواہد مٹانے کا خدشہ ہے، دودھ کی رکھوالی کیلئے بلے کو نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فوری مستعفی ہو جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبہ سندھ کو پتھر کے زمانے سے نکالنا ہمارا مقصد ہے، سندھ سے نادرا کے حوالے سے بہت شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ نے کل چیف سیکریٹریٹ کا نمائشی دورہ کیا، سندھ میں عوام نجی سکولوں اور ہسپتالوں پر انحصار کرتے ہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر سندھ حکومت کو جواب دینا ہوگا، سندھ کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتےِ۔
خرم شیر زمان نے کہا ہم نے متعدد مرتبہ توجہ دلاؤ نوٹس لائے مگر ہماری ایک بھی تحریک التوا منظور نہیں کی گئی، تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز چیف سیکرٹری سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے ایک سیٹیزن پورٹل بنایا تھا جس کا مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا تھا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اداروں کئ طرف سے سیٹیزن پورٹل کی طرف سے اچھا رسپانس آ رہا ہے۔