اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) یو اے ای سے بھی بات چیت جاری ،پاکستان کو 3 ارب ڈالر تک کا خام تیل حاصل ہوگا۔
سعودی عرب سے پاکستان کو پیکیج کی مد میں تیل کی فراہمی کا آغاز جنوری سے متوقع ہے جس کا معاہدہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، اس سے متعلق دیگر معاملات جنوری کے دوسرے ہفتے میں مکمل کر لئے جائیں گے ،معاہدے کے مطابق پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا خام تیل ملے گا ،ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت سے بھی اسی طرح کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے جس کی مدد سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر تک کا خام تیل حاصل ہوگا۔